اردو کی نثری اصناف میں افسانے کو اہم حیثیت حاصل ہے۔ افسانے کے ابتدائی دور پر نظر ڈالی جائے، تو معلوم ہوتا ہے کہ افسانہ، کہانی کی پیدوار ہے۔ کہانی ہر دور میں لکھی، سنی اور سنائی گئی ہے۔ کہانی کی تاریخ خود نوعِ انسان جتنی ہی پرانی ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ کہانی سننا اور سنانا پسند کرتا ہے، یعنی انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے یا دوسروں کے حالات اور واقعات نہ صرف سننا پسند کرتا ہے بلکہ سنانے سے اپنے من کا بوجھ بھی ہلکا کرنا چاہتا ہے۔ قدیم زمانے میں جب انسان اس قدر زندگی کی مشکلات سے دو چار نہ تھا۔ صرف پیٹ بھرنے کے لیے دو وقت کی روٹی، اُوڑھنے بچھونے کے لیے چادر اور سر چھپانے کے لیے ایک سادہ سی جھونپڑی کی ضرورت پوری کرنے کے بعد وہ زندگی کے معاملات سے مکمل طور پر بے خبر تھا۔ سو کہانی سننا اور سنانا انسانی سماج کا حصہ بن گیا تھا۔ چوپالوں، حجروں، قصبوں اور گھروں میں قصہ خواں کہانی سنایا کرتے تھے اور دوسرے لوگ ان کہانیوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ یہ کہانیاں کبھی انسانی زندگی کی براہِ راست تشہیر کرتی تھیں یا سننے والوں کو خیالی دنیا میں لے جا کر جن اور پریوں، شہزادوں اور شہزادیوں کی حیرت انگیز زندگی کی سیر کراتی تھیں۔ غور کیا جائے، تو آج ک&
ThriftBooks sells millions of used books at the lowest everyday prices. We personally assess every book's quality and offer rare, out-of-print treasures. We deliver the joy of reading in recyclable packaging with free standard shipping on US orders over $20. ThriftBooks.com. Read more. Spend less.